قومی

  • قومی
  • Oct 21, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ارکان نے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے۔ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا۔ لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے۔ صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ارکان اسمبلی سے رابطے مزید بڑھائیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ نے وفاق کی جانب سے ارکان کو یقین دلایا کہ کے فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔