کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 21, 2019

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020کے کوالیفائنگ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔گروپ بی کے میچ میں میزبان ٹیم نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سترہ رنز بنائے۔ جواب میں متحدہ عرب امارات نے رمیض شہزاد کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ ہدف سولہ ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھا ئے جا رہے ہیں ۔