کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 20, 2019

فیصل آباد میں نیشنل ٹی 20کپ : آج آرام کا دن

فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج آرام کا دن ہے۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ کل سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہےہیں۔
اقبال اسٹیڈیم میں کل کھیلے جارہے ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر ناردرن کی ٹیم اب تک اپنے کھیلے گئے چار میچز میں سے تین میں کامیابی سمیٹنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بلوچستان کی ٹیم بھی چار میں سے تین میچز جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے تین تین جبکہ خیبر پختونخواہ کے دو پوائنٹس ہیں۔