قومی

  • قومی
  • Oct 19, 2019

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے ۔اپوزیشن کے مارچ سے جمہوری طریقے سے نمٹا جائے گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں ڈنڈا بردار فورس کی کوئی گنجائش نہیں ۔

ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بھارت کی کوششیں ناکام ہوئیں اور پاکستان کو مزید مہلت مل گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام زیرک اور سمجھدار ہیں۔ وہ کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ بعض قوتیں خطے میں استحکام نہیں چاہتیں، لیکن وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات مذاکرات سے حل ہوں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرتارپورہ راہداری کا افتتاح نو نومبر کو ہی ہوگا۔ اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔