قومی

  • قومی
  • Oct 19, 2019

وزیرمملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

وزیرمملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہاہے کہ اے این ایف نے پاکستان کے ڈرگ لارڈ رانا ثنا اللہ کو پندرہ کلو ہیروئن سمیت گرفتارکیا ۔تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے بلا امتیاز منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے ۔اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک کا پہلا ٹرائل ہوگا جس میں پراسیکیوشن کا ایک گواہ بھی طلب نہیں کیاگیا ۔دفاع کےلئے پہلے ہی شہادتیں میڈیا ٹرائل کے ذریعے پیش کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گواہی دینے والوں کی جان کو خطرہ ہے ۔آئی جی پنجاب اے این ایف کے گواہوں کو تحفظ فراہم کریں اور کیس راولپنڈی منتقل کیاجائے