ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 19, 2019

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ : حکومت کی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سترہ فیصد اضافہ ہواہے۔ وزیرا عظم نے ترسیلات اور برآمدات کے اعدادوشمار سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں 5 اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک کی درآمدات میں 18 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سو گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ پرائیویٹ سرمایہ کاری میں 194فیصد اضافہ ہوا ہے