کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 18, 2019

کراچی : بنگلہ دیش کےچار کنی سیکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کا دورہ

بنگلہ دیش کےچار کنی سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر سیکورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کےمختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ سیکورٹی وفد کو سیکورٹی اور انتظامات کے بارےمیں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے بتایا کہ اگلے ہفتے بنگلہ دیش کی انڈر 16 اور نیشنل وومن ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال جنوری ، فروری میں بنگلہ دیش کی سینئر کرکٹ ٹیم کاپاکستان کا دورہ شیڈول ہے ۔ سیکورٹی کا یہ وفد اپنی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور حکومت کو جمع کرائے گا ۔