ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 18, 2019

نو لاکھ فوج سے کشمیریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے- وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قابض بھارتی حکومت نے پچھہتر دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھاہے۔ نریندر مودی کی خام خیالی ہے کہ وہ نولاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو خاموش کرسکتاہے۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نو لاکھ فوج کی ضرورت نہیں ہوتی ۔اسی لاکھ کشمیری عوام کو نو لاکھ فوجیوں کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی خوفزدہ ہے ،اسے پتا ہے کہ کرفیو اٹھنے کے بعد خون ریزی ہوگی۔