بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 18, 2019

نئے بریگزٹ معاہدےسے برطانیہ کواختیارات واپس مل جائیں گے:بورس جانسن

برطانیہ اوریورپی یونین کے درمیان نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
برطانیہ کےوزیراعظم بورس جانسن نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگومیں اس پیشرفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئےکہا کہ یورپی یونین کے ساتھ نئے بریگزٹ معاہدےسے برطانیہ کواختیارات واپس مل جائیں گے۔یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈینکرنے نئی ڈیل کوشفاف اور متوازن قرار دیا ۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے نئی بریگزٹ ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ڈیل دراصل نو ڈیل سے بہتر ہی ہوتی ہے جبکہ بریگزٹ کے لئےیورپی یونین کے مذاکراتکار میشل بیرنر نے یقین ظاہر کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اکتیس اکتوبر تک ڈیل کی حتمی منظوری دے دے گی۔