بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 17, 2019

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ : 35 مسافر جاں بحق

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پینتیس افراد جاں بحق ہوگئے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ سے ایک سو ستر کلومیٹر دور الاکحل کے علاقے میں پیش آیا ۔حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی۔جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق عرب اور ایشیائی ملکوں سے بتایا گیاہے۔بس میں انتالیس افراد سوار تھے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بد قسمت بس میں پاکستانی بھی سوار تھے ۔ بس حادثے میں بچ جانے والےچار افراد میں ایک پاکستانی اکبر بھی شامل ہے جوشدید زخمی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل زخمی پاکستانی مسافر اکبر جبکہ مدینہ میں قونصلیٹ جنرل شاہ فہد ہسپتال کے حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔
پاکستان مشن جدہ کی طرف سے ماجد حسین میمن، طارق محمود اور عبدالشکور شیخ اس تمام معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔ متعلقہ افسران کے نمبر درج ذیل ہیں ۔۔۔
ماجد حسین میمن۔۔00966532347340 ، طارق محمود 00966583723184 اور 00966580903349 جبکہ عبدالشکور شیخ کا نمبر 00966552773322 ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرےافسوس کا اظہارکرتے کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔