قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2019

برطانوی شاہی جوڑے کا ایس او ایس کا دورہ

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہور میں غریب اور نادار بچوں کے ادارے ایس او ایس کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کی۔ برطانوی شاہی جوڑے نے ادارے کے مختلف حصے دیکھےاور مستحق بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بچوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔
اس موقع پر برطانوی شاہی جوڑے کو بتایا گیا کہ ایس او ایس میں غریب اور بے سہارا بچے قیام پذیر ہیں جہاں ان کی رہائش ، تعلیم اور خوراک سمیت تمام ضروری سہولتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ ادارہ ان مستحق افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے عمل پیرا ہے۔