قومی

  • قومی
  • Oct 16, 2019

وزیر خارجہ کی معاون خصوصی اطلاعات کے ہمراہ نیوز کانفرنس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کاوشیں کی ہیں۔ علاقے سے جنگ کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں۔ وزارت خارجہ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔