قومی

  • قومی
  • Oct 16, 2019

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی کے خا تمے ا و ر پرامن طریقے سے بات چیت کےذریعے تمام اختلافا ت کو دور کرنے کیلئے اپنا تعاون فراہم کرنےکیلئے تیا ر ہے۔ ریاض میں سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ا و ر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحد ہ ملاقاتوں کے بعد جا ری ہو نے والے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیرا عظم عمران خان نے خلیج کی صورتحال کے حوالے سے فریقین کے درمیان فوجی کارروائی سے بچاؤ ا و ر تعمیری با ت چیت پر زور دیا۔۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب خطے میں امن اور سلامتی کیلئے ان کے اقدامات کا ایک حصہ تھا۔۔ وزیرا عظم نے سعودی قیادت کو مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہو ئی صورتحال۔۔ مسلسل کر فیو ا و ر موا صلات کی پابندیوں سے آگا ہ کیا۔۔ جس کی وجہ سے 80 لاکھ کشمیری بر ی طرح متا ثر ہو رہے ہیں۔۔انہو ں نے کہا کہ بھا رتی اقدامات سے خطے کے امن اور سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔۔
پاکستان ا و ر سعودی عرب کے درمیان کثیر الجہت ا و ر گہرے تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے، توانائی ا و ر سرمایہ کا ری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے ا و ر عوامی سطح پر رابطوں کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔۔ سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ اپنی قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہو ئے تجارت ، توانائی، سیکورٹی ا و ر دفا ع سمیت تما م شعبو ں میں تعاون کو وسعت دینےکی خواہش کا اظہار کیا۔۔
سعودی عرب نے کشمیر کا ز کیلئے اپنی حما یت کا اعادہ کر تےہوئے کشیدگی کے خا تمے ا و ر مسئلے کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی قیادت نے خطے میں امن و استحکام ا و ر کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی سنجیدہ کو ششوں کوبھی سراہا۔۔ وزیر اعظم کی سعودی قیادت کے ساتھ تفصیلی ا و ر تعمیری بات چیت ہو ئی۔۔ پیچید ہ مسائل ا و ر چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس عمل کو آگے بڑھانے ا و ر قریبی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔۔