ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 16, 2019

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی داخلی سکیورٹی صورتحال اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے غور کیا گیا۔ وزیراعظم کوآنے والے دنوں میں غیر ملکی سربراہوں کے دوروں کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعجاز شاہ،شفقت محمود اور پنجاب،خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔