بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 16, 2019

شمالی کوریا امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری ر کھے گا:کِم جونگ اُن

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری ر کھے گا۔
شمالی کوریاکی نیوز ایجنسی "کے سی این اے"کے مطابق کِم جونگ اُن نے ہتھیار سازی کے نئے مقام کا بھی دورہ کیا ۔ کِم جونگ اُن کو شمالی کوریاکے ٹیلی ویژن پر سفید گھوڑے پر سوار مقدس خیال کیے جانے والے پہاڑ کی چوٹی سر کرتے بھی دکھایا گیا۔ کِم جونگ اُن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان گزشتہ سات ماہ میں ہونے والے پہلے باضابطہ مذاکرات پہلے ہی روز ناکام ہو گئے ہیں۔