بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 16, 2019

جاپان:سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد74ہوگئی

جاپان میں طاقتورسمندری طوفان "ہیگی بیز" سے ہلاکتوں کی تعدادچوہتر ہوگئی جبکہ بارہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور جن کے زندہ بچنے کی امیدبہت کم ہے۔
سمندری طوفان سے دو سوبیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔سب سے زیادہ جانی نقصان "فوکو شیما پری فیکچر" میں ہوا ۔تیز رفتار ہواؤں اور موسلادھاربارشوں سے نظام زندگی بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جاپان کی حکومت متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی بجٹ مختص کرنے پر غور کر رہی ہے۔ سمندری طوفان کے ساتھ آنے والی بارشوں سے وسطی اور شمالی جاپان میں دو سو دریاؤں میں طغیانی آئی ہے۔