بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 16, 2019

افغانستان کے صوبے لغمان میں بم دھماکہ

افغانستان کے صوبے لغمان میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں تین افرادہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے ۔
لغمان صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق بم دھماکے میں ایک پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے سے پولیس سٹیشن سے ملحقہ مدرسے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں میں مدرسے کے بیس طلبا بھی شامل ہیں۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔