بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 16, 2019

امریکہ،طالبان امن مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں:نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو اوراس کے اتحادی امریکہ،طالبان امن مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں تاہم طالبان کو مذاکراتی میز پر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
لندن میں نیٹو پارلیمانی اسمبلی سے خطاب میں جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ بدقسمتی سے طالبان افغانستان میں تشدد پر قابو پانے کی بجائے اسے فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور اس کے اتحادی افغان فورسزکو مضبوط بنانے کے لئے متحد ہیں تاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کویقینی بنائیں۔ جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو پُرعزم ہے کہ افغانستان کوعالمی دہشت گردی کے لئے دوبارہ محفوظ پناہ نہ بننے دیا جائے۔