موسم

  • موسم
  • Oct 15, 2019

اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 40اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔
اسلام آباد31، لاہور33، کراچی37، پشاور34، کوئٹہ 29، گلگت 31، مظفرآباد32، چترال31، مری20، فیصل آباد34، ملتان35، سرگودھا 34، مالم جبہ19 اور دیر میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔