قومی

  • قومی
  • Oct 10, 2019

ایل او سی فائرنگ

کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔
فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید جبکہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی فوجی چوکی تباہ ہوئی جبکہ فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں ۔