قومی

  • قومی
  • Oct 09, 2019

وزیراعظم کی چین میں ہارٹیکلچر کانفرنس میں شرکت

وزیراعظم عمران خان نے چین میں ہارٹیکلچر کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان ہارٹیکلچر کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے تو چین کےو زیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی ہارٹیکلچر کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ عمران خان اور چین کےو زیراعظم لی کی چیانگ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب بھی دیکھی ۔