قومی

  • قومی
  • Oct 09, 2019

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید دباؤ میں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں ذریعے مواصلات مکمل طور پر بند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہیں وزیرداخلہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پرانے اور سمجھ دار سیاست دان ہیں ۔ ان کے لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ سیاسی خودکشی ہوگا ۔