بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 10, 2019

وائٹ ہاؤس نےٹرمپ کے مواخذے میں تعاون سے انکارکردیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے میں تعاون سے انکار کر دیا ہے۔۔وائٹ ہاؤس کے وکیل نے سپیکرنینسی پیلوسی کو آٹھ صفحات پر مشتمل خط لکھتے ہوئے مواخذے کے پورے عمل کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔خط میں لکھاگیا کہ ٹرمپ کا مواخذہ آئین کے متصادم ہے اور ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اس کا مقصد 2016 میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو الٹنا اور 2020 کے انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے۔وائٹ ہاؤس انتطامیہ نے کوئی بھی دستاویز دینے اور اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سپیکر نینسی پیلوسی نے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے حقائق کو چھپانے کیلئے ایک اور غیر قانونی کوشش کی ہے۔