بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 10, 2019

ترک صدر 13نومبر کو بطور میرے مہمان امریکہ آئیں گے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر 13 نومبر کو ان کے مہمان کے طور پر امریکا آئیں گے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکا کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور وہ امریکہ کے ایف 35 فائٹر جیٹ کے لیے اسٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کا اہم اور فعال رکن ہے، ترکی سے معاملات طے کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور ترکی نے شامی صوبے ادلب میں بہت سی جانیں بچانے میں مدد کی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اُن کی درخواست پر ترکی نے امریکی عیسائی پادری برنسن کو اچھی صحت کے ساتھ قید سے رہا کیا، حالانکہ سزا پوری ہونے میں ابھی کئی سال باقی تھے