بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 10, 2019

امریکہ کی عراق میں پرتشدد مظاہروں کی مذمت

امریکہ نے عراق میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرتےہوئے عراقی حکومت سے تحمل کا مظاہر ہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتےہو ئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےکہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ملک گیر پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع تر تیرہ نکاتی اصلاحاتی منصوبہ پیش کیاہے۔۔جس کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں گی اور کم آمدن والے شہریوں کو رہائشی اراضی الاٹ کی جائے گی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں بے روزگاری ، شہری خدمات کے پست معیار اور بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں ایک سو بارہ افرادہلاک اور چھ ہزارسے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔