بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 09, 2019

افغانستان: سکیورٹی فورسزکا برصغیر کے لئے القاعدہ کے لیڈرعاصم عمر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے برصغیر کے لئے القاعدہ کے لیڈرعاصم عمر کو ہلمند صوبے میں چھ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے مطابق عاصم عمر کو گزشتہ ماہ ضلع موسیٰ قلعہ میں امریکی اورافغان سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ عاصم عمر کی زیرنگرانی آپریشن ونگ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور برما میں دہشت گردکارروائیوں کی نگرانی کرتا رہا ہے۔طالبان ترجمان نےعاصم عمر کی ہلاکت کے دعوے کو بے بنیاد قراردے دیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے بھی افغان حکام کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔