قومی

  • قومی
  • Oct 09, 2019

چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے- وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔ چین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کی خواہش تھی کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں اور دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی چین پاکستان کو باخبر رکھے گا۔