ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 09, 2019

وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی ۔ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرریلوے شیخ رشید ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیرخسرو بختیار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں دوسرے حکام بھی شریک ہوئے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بیجنگ میں وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔