بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 09, 2019

افغانستان:جلال آبادشہرمیں بم دھماکہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں افغان آرمی ریکروٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔