بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 09, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں حدود سے تجاوز کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترکی، شمالی شام سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق اُن کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے سے گریز کرے۔امریکی صدر کے فیصلے کی ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے مذمت کرتے ہوئےخدشے کے اظہار کیا ہے کہ ترکی امریکہ کی اتحادی کرد فورسز کے خلاف حملہ کرسکتا ہے۔اس سے پہلے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترک فوج شام میں کسی بھی لمحے کُرد ملیشیاکے خلاف کارروائی کرسکتی ہے ۔