کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 08, 2019

قائداعظم ٹرافی

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ دو ہزار انیس میں سدرن پنجاب کی پہلی کامیابی۔ عامر یامین کی شاندار آل راؤنڈپرفارمنس کی بدولت میزبان سندھ کو ایک اننگز اورایک سو انتیس رنز سے ہرایا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں پانچ سو چھیالیس رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگزمیں فالو آن کا شکار ہونے والی میزبان سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو تینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ایبٹ آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو جیت کے لئے تین سو انیس رنز کا ہدف دے دیا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخواہ کے 484رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں دو سو اٹھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
راولپنڈی میں جاری میچ بلوچستان کی ناردرن کےدو سو ننانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔