موسم

  • موسم
  • Sep 19, 2019

چند مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔
ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت۔
شہید بینظیرآباد 43، سبی، پڈعیدن، دالبندین، روہڑی اور رحیم یار خان میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔ اسلام آباد30، لاہور33،کراچی37، پشاور36، کوئٹہ35، گلگت35، چترال33، مظفرآباد34، مری20، فیصل آباد37، ملتان38،سرگودھا35،حیدرآباد40اوردیرمیں32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔