قومی

  • قومی
  • Sep 19, 2019

پاکستان آزاد اور سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے،صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد اور سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت سرمایہ کاری کے لئے سرمائے اور منافع کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں ۔
اسلام آباد میں موری ناگا ملک انڈسٹری کے صدر مچیو مائی ہارا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے پاکستان میں کمپنی کی پانچ ارب دس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ موری ناگا کی پاکستان میں سرمایہ کاری دوسری جاپانی کمپنیوں کے لئے حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیاگیاہے اور کاروبار آسان بنانے کی اصلاحات پر عمل جاری ہے ۔