قومی

  • قومی
  • Sep 19, 2019

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی۔ وزیراعظم اسی قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف الفاظ میں اظہار کیا ہے ۔برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ حالیہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور توانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی۔ پاکستان کے عوام بھی سعودی قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔