قومی

  • قومی
  • Sep 19, 2019

قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا ۔ ا یوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم کشمیریوں کی نظریں پاکستان پر ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دنیا کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
مراد سعیدنے کہا کہ پاکستان نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔آج کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا بیانیہ دنیا تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے ذرائع مواصلات معطل اور کرفیو نافذ ہے۔اپوز یشن اپنا رونا رونے کی بجائے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے۔ مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کے وزیر داخلہ نے جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے انکشاف کیا تھا۔خورشید شاہ پر مقدمات بھی سابق وزیر داخلہ نے بنائے تھے۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق مراد سعید نے کہا کہ نیب نے انہیں گرفتار کیا ہے وہ ہی اس کو دیکھے گے ، ہم یہاں عوام کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ایوان میں سوال کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔