قومی

  • قومی
  • Sep 19, 2019

مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا آج 46 واں روز

مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا آج 46 واں روز ہے۔تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے۔بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے۔لو گو ں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا۔مارکیٹ، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔