بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 19, 2019

افغانستان: فضائی حملے, بم دھماکے میں پچا س افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان اورامریکی فوج کے مشترکہ فضائی حملے میں تیس شہری ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ۔
ننگرہارصوبے کے حکام کے مطابق فضائی حملہ خوگیانی ضلع میں وزیرتنگی کے مقام پر کیا گیا۔حملے کا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانے کو تباہ کرنا تھا تاہم حادثاتی طور پر کاشتکاراس کی زد میں آگئے۔
ادھرافغانستان کے جنوبی شہر قلات میں ٹرک بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک اورپچانوے زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق دھماکہ ایک سرکاری ہسپتال اور افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کی عمارت کے قریب کیاگیا۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔