بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 19, 2019

جدہ : امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکہ، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
مائیک پومپیو نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نےکہا کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکہ ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ نےسعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ارامکوکی تیل تنصیبات پر حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔