بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 19, 2019

خطے میں کسی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتے: حسن روحانی

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں کسی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتا۔یمن میں چار سال سے جاری جنگ بھی ایران نے شروع نہیں کی۔
صدرحسن روحانی نےایک بیان میں کہا کہ یمن تنازعے کے ذمہ دارامریکہ اورعرب عسکری اتحاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پرحملہ حوثی ملیشیا نے کیا ہے۔اس سے پہلے ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی نے بھی ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پرایران کے ملوث ہونے کے الزام کو مستردکر دیا تھا۔ایران کی"اِسنا"نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے ایک باضابطہ نوٹ کے ذریعے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی عسکری حملے کی صورت میں ایران کی جانب سے جوابی کارروائی محدود نہیں ہوگی۔ایران نےباضابطہ نوٹ سوئس سفارتخانے کے ذریعے امریکہ کے حوالے کیا ہے۔