قومی

  • قومی
  • Sep 15, 2019

ہوسٹن:کشمیریوں اور سکھوں کا بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہوسٹن میں کشمیریوں اور سکھوں نے کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نےمقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر اور خالصتان کے جھنڈےاٹھائے ہوئے مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22ستمبر کو ہوسٹن میں ہندوبرہمنوں سے خطاب کیلئے پہنچیں گے جہاں مظاہرین کشمیر میں غیر قانونی اقدام پر ان کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے۔