بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 15, 2019

صدر ٹرمپ سے امریکی پیٹریاٹ میزائل کی خریداری پر بات کرونگا،طیب اردگان

ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ امریکی پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا کہ ان کی صدر ٹرمپ سے امریکی پیٹریاٹ میزائل خریدنے کے حوالے سے گفتگو دو ہفتے پہلے ٹیلی فون پر ہوئی۔اسی حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے دوبارہ گفتگو ہوگی۔