ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 13, 2019

وزیراعظم عمران خان کا مظفرآبا د میں عظیم الشان جلسے سے خطا ب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے دنیا بھر میں کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے کیونکہ صرف ایک بزدل انسان ہی معصوم لوگوں پر ظلم کرتا ہے۔ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ظلم نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ جب ظلم بڑھتا ہے تو مزاحمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ بھارتی مظالم لوگوں کو انتہاپسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔