ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 12, 2019

وزیراعظم کا13ستمبر کومظفر آباد میں بڑا جلسہ کر نے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کےلئے کل مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ مظفر آباد میں جلسے کا مقصد غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام دینا ہے۔وزیر اعظم اس سے پہلے یہ بھی کہ چکے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے دنیا بھر میں سفیر کے طور پر کام کریں گے۔