بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 12, 2019

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کی ایک بار پھر پیشکش کی ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کےلئے تعاون کی ایک بار پھر پیشکش کی ہے۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہیں تو وہ مدد کےلئے تیار ہیں اور ان کی ثالثی کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

امریکی صدر نے حالیہ پیشکش گزشتہ ماہ فرانس میں گروپ سات کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے باوجود کی ہے اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تنازع ہے جس میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی گنجائش نہیں ہے۔