سپورٹس

  • سپورٹس
  • Sep 10, 2019

رافیل نڈال نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سپين کے ٹیس اسٹار رافيل نڈال نے روس کے ڈينئل ميڈ وی ڈيو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جيت ليا۔

نڈال نے چوتھا يو ايس اوپن اور مجموعی طور پر 19 واں گرينڈ سلم اپنے نام کيا۔ نڈال نے پہلا سيٹ 7-5 اور دوسرا 6-3 سے جيتا، جس کے بعد ميڈ وی ڈيو نے کم بيک کيا۔

روسی اسٹار نے تيسرا سيٹ 7-5 اور چوتھا سيٹ 6-4 سے جيت کر ميچ برابر کيا۔ پانچويں اور فيصلہ کن سیٹ ميں بھی دونوں کھلاڑیوں نے جم کر ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔

نڈال نے ميڈ وی ڈيو کو 6-4 سے ہراکر چوتھی مرتبہ يو ايس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نڈال کے کيرئير کا يہ مجموعي طور پر انيس واں گرينڈ سلم ہے۔