قومی

  • قومی
  • Sep 10, 2019

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پرزور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی اقدامات کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز پرزور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سےمقبوضہ جموں و کشمیر کے غیر قانونی الحاق کے بعد وہاں سنگین سیاسی اور انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے جو عالمی امن و سلامتی کےلئے خطرے کا باعث ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور لاک ڈاون آج چھتیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں سیاسی اور انسانی بحران پیدا ہورہا ہے۔