قومی

  • قومی
  • Sep 08, 2019

معاون خصوصی واطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق کی نیوز کانفرنس

وزیراعظم کی معاون خصوصی واطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کےلئے اقداما ت کئے ہیں ۔حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بند صنعتوں کو بحال کیاجائے ۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے کہاکہ صنعتیں نہیں چلیں گی تو برآمدات کا ہدف حاصل نہیں ہوگا ۔حکومت مزدوروں کے حقوق کا ہرممکن تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ دنیامیں صنعتی لحاظ سے جاناپہچانا شہر ہے ۔بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت کے خاتمے کےلئے ہرممکن اقدام کریں گے ۔دڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے میں ٹیکسٹائل کا شعبہ اتنہائی اہم ہے ۔ٹیکسٹائل کی صنعت کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔تحریک انصاف کی حکومت قائداعظم کے پاکستان کی پاسبان بن کر تمام طبقوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی ۔