بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 08, 2019

صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔انہوں نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ خفیہ ملاقاتیں بھی منسوخ کر دیں ۔
صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل حملے کے بعد معطل کیے۔کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ۔انہوں نے کہا اتنے اہم امن مذاکرات کے دوران بھی طالبان جنگ بندی کیلئے رضامند نہیں تو انہیں مذاکرات بھی کوئی حق نہیں ۔ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے الگ الگ ملاقاتیں آج ہونی تھیں اور فریقین کو آج ہی امریکا پہنچنا تھا۔صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں؟