ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 08, 2019

کینیڈا کی بیانکا اینڈریسکو نے یو ایس اوپن خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

کینیڈا کی " بیانکا ۔اینڈریسکو" نے یو ایس اوپن خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ۔ فائنل میں سیرینا ولیمز کو سخت مقابلے کے بعد چھ تین اور سات پانچ سے شکست ہوئی ۔ انیس سالہ کینیڈین اسٹار بیانکا کا یہ پہلا گرینڈ سلیم ہے ۔
فائنل جیتنے کے بعد کورٹ میں بات کرتے ہوئے نیانکا نے کہا کہ کامیابی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔خواب کو حقیقت میں بدلنے پر میں انتہائی خوش ہوں ۔ سیرینا ولیمز نے بھ بیانکا کو یوایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور سابق فلم اسٹار میگھن مرکل بھی اپنی دوست سیرینا ولیمز کو سپورٹ کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں ۔
فائنل پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا ۔