کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 08, 2019

انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

انڈر نائنٹین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 60رنز سے ہرادیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورزمیں9وکٹوں کے نقصان پر 305رنز بنائے۔ارجن آزاد اور’’ تلک۔ ورما ‘‘نے سنچریاں سکور کیں۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور عباس آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم چھیالیس اعشاریہ چار اوورز میں245رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔روحیل نذیر نے 117رنز کی اننگز کھیلی۔